زکات فاؤنڈیشن کے ایک رکن نے کہا کہ 'شہری انتخابات سے قبل جلد بازی میں جو وارڈوں کا پریسیمن کیا گیا ہے وہ غلط ہے۔ ہم ریاستی حکومت سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ جو وارڈ پریسمن کا کام کیا گیا ہے اس کو انتخابات سے قبل صحیح کیا جائے۔ وارڈ پریسیمن میں اقلیتوں اور دلیتوں کو زہن میں رکھتے ہوئے ایک خاص قوم کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا گیا ہے'۔
پرس سے خطاب کے درمیان زکات فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے کہا کہ 'جہاں پر مسلم قوم مضبوط تھی وہاں پر ایک خاص قوم کو فائدہ پہنچانے کی نیت سے پندرہ سے بیس ہزار ووٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے'۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 'اس کارروائی میں سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کو بھی نظر انداز کر دیا گیا ہے'۔
ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ 'ہم نے اس بارے میں وزیر اعلی گہلوت سے ملاقات بھی کی ہے اور انتخابی محکمہ کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا ہے کہ وہ ہماری فریاد کو سنیں اور جو وارڈ پریسمن کئے گئے ہیں ان پر دوبارہ سے جانچ کی جائے'۔
ذمہ داروں کے مطابق 'اگر پہلے کی طرح ہی وارڈ رہتے تو کافی زیادہ ذلیل اور مسلم قوم کے رہنما فتح حاصل کرتے'۔
امبیڈکر پارٹی آف انڈیا دسرت کا کہنا ہے کہ 'مسلم برادری کے ساتھ ساتھ دلیت عوام پر بھی اس پریسیمن کا اثر پڑے گا۔ اس بارے میں ہماری تنظیم کی جانب سے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو بھی خط لکھا جائے گا اور کاروائی کی درخواست بھی کی جائے گی'۔