ETV Bharat / state

Mushaira Bazme Salam اجمیر میں بزم سلام کا انعقاد - مشاعرہ بزم سلام کا انعقاد

صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے شہر اجمیر میں بزم سلام کا انعقاد ہوا جس میں اجمیر کے معروف شاعروں نے شرکت کی اور عمدہ کلام محفل میں پیش کیے۔ Poets assemble at Ajmer Rajasthan

اجمیر میں بزم سلام کا انعقاد
اجمیر میں بزم سلام کا انعقاد
author img

By

Published : Aug 18, 2023, 7:05 PM IST

Updated : Aug 18, 2023, 7:59 PM IST

اجمیر میں بزم سلام کا انعقاد

اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں تنظیم بزم مانی کی جانب سے مشاعرہ بزم سلام کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور شعرا کرام نے شرکت کی۔ محفل بزم سلام کے منتظمین ایس ایف امین چشتی کے مطابق ہر سال یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔

رواں برس یہ پروگرام علاقہ خادم محلہ کے چشتیہ شادی ہال میں منعقد کیا گیا تھا, جس میں شہر بھر کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور شہدائے کربلا کی شان سے لے کر حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی شان میں عمدہ سے عمدہ کلام پیش کیے گئے, جسے سن کر سامعین جھوم اٹھے اور شاعروں کے اس بہترین کلام پر واہ واہ اور داد دی گئی۔ منتظمین کے مطابق یہ ایک غیر طرحی مشاعرہ تھا جس میں زیادہ تر اجمیر اور مضافات سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Sufi Singer Nooran صوفی گلوکارہ نوراں سسٹرز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی

بزم سلام کا پروگرام کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اور نبی پاک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعت شریف پیش کی گئی, پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام شاعروں کو بزم معنی تنظیم کی جانب سے ایس امین چشتی اور بابر خان, سید عثمان علی چشتی, سید مجاہد چشتی,شیخ زادہ احتشام چشتی, سید مشاہد چشتی اور دیگر نے دستار کر استقبال کیا۔ شہر اجمیر مین اردو دانوں اور اردو علم و ادب کے ساتھ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو اس طرح کے پروگراموں مین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔

Last Updated : Aug 18, 2023, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.