ETV Bharat / state

میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ووٹنگ کے لیے عوام پُرجوش - بھارتی ریاست راجستھان

راجستھان میں آج یعنی 28 جنوری بروز جمعرات 90 حلقوں میں میونسپل کارپوریشن کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 5:33 PM IST

ووٹنگ کے دوران عوام میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی ہے۔ ووٹنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ ان انتخاب میں 30 لاکھ سے زیادہ ووٹرس اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

ان انتخابات میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی یکساں پرجوش نظر آ رہی ہیں۔ صبح آٹھ بجے سے ہی خواتین کا ہجوم پولنگ بوتھ پر نظر آرہا ہے۔

کسی بھی مقام سے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس بھی کافی مستعد نظر آرہی ہے۔

انتخابات میں 30 لاکھ 28 ہزار 544 ووٹرز امیدواروں کے کے جیت ہار کا فیصلہ کریں گے۔

میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عوام پر جوش

راجستھان کی بلدیہ، نو نگر پریشد اور 80 نگرپالیکا کے کل 3035 وارڈ کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں 9930 امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ کے مدنظر راجستھان پولیس اور انتظامیہ کافی مستعد نظر آ رہی ہے۔

انتخابات کے نتائج کا اعلان 31 جنوری کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی جماعت معاملہ: 'پریشان کرنے کیلئے رپورٹنگ بڑا مسئلہ، اُکسانے والی کوریج پر کنٹرول ہو'

راجستھان کے اجمیر، بانسواڑا، بیکا نیر، بھیلواڈا، بوندی، پر تاپگٹھ، چتوڑگڑھ، چورو، ڈونگر پور، ہنومان گڈھ، جیسلمیر جالور ،جھالاواڑ، جھنجھنو، ناگور، پالی، راجسمند، سیکر، ٹونک اور ادیپور کے 90 شہروں میں انتخاب ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.