ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں محرم الحرام کے پیش نظر درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے احاطہ سے گزشتہ شب بڑے تعزیہ کی سواری نکالی گئی،اس موقع پر عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
A view of Ashura in Ajmer Dargah premises
درگاہ کے نظام گیٹ پر انجمن سید زادگان کی طرف سے ایک بڑا تعزیہ لایا گیا، جسے نظام گیٹ سے چھتری گیٹ امام بارگاہ تک جلوس کی شکل میں نکالا گیا، اس دوران ہر طرف غم و اندوہ کا ماحول تھا،اور لوگ ماتم کرتے نظر آئے۔
مزید پڑھیں:'راجستھان میں یوم عاشورا پر حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عزاداری کا اہتمام ہوگا'
لنگر خانہ سے چھتری گیٹ امام بارگاہ تک تعزیہ کے جلوس کو دیکھنے کے لیے بچے بوڑھے، جوان اور خواتین گھروں کی چھتوں پر کثیر تعداد میں موجود تھے،عقیدت مندوں نے اپنی منت کی تکمیئ کے لئے تعزیہ پر نوٹ کے ہار کے علاوہ پھل،پھول ودیگر اشیا چڑھائے-