ETV Bharat / state

رکن پارلیمان، مریضوں کی جانچ میں مصروف - کووڈ 19

ریاست راجستھان کے ڈوسا میں رکن پارلیمان ڈاکٹر کیروری لال مینا، ان دنوں مریضوں کی کووڈ 19 کی جانچ کرنے میں مصروف ہیں۔

MP playing the role of 'Doctor', watching patients for 2 hours every day
رکن پارلیمان کا قابل ستائش کام
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 10:20 PM IST

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ڈاکٹر کیروری لال مینا، کورونا وائرس کی عالمی وبا کی روک تھام کے لیے کام کرنے میں مصروف ہیں۔

رکن پارلیمان کا قابل ستائش کام

کیروری لال مینا ماضی میں ایم بی بی ایس کر چکے ہیں اور ایک طویل عرصے تک ریاستی خدمت میں ڈاکٹر کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔

تاہم سیاسی زندگی کی وجہ سے وہ اپنے طبی پیشے سے دور ہیں۔

کورونا وائرس کی اس عالمی وبا میں ، ایم پی ڈاکٹر مینا اور کورونا واریئرز بھی میدان میں آگئے ہیں اور مہووا سب ڈویژن کے کھورا مولا میں پرائمری ہیلتھ سنٹر میں مریضوں کو روزانہ 2 گھنٹے دیتے ہیں اور مریضوں کو طبی مشورے بھی دیتے ہیں۔

مینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایم بی بی ایس کیا ہے اور انہیں فخر ہے کہ وہ اس عالمی وبا میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کورونا واریر بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر مینا نے بتایا کہ کورونا کی وبا نے انہیں اپنے 40 سالوں کی یاد تازہ کردی جب وہ سرکاری ملازمت میں ڈاکٹر تھے ، اور سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو دیکھتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وبا کے اصلی جنگجو ڈاکٹر نرسنگ اسٹاف پیرامیڈیکل ہیں جو اپنے گھر والے کو چھوڑ کر اس وبا میں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہیں دیکھ کر مجھے اپنا میڈیکل ٹائم بھی یاد آیا اور میں بھی اپنی میڈیکل سروس دینے ہسپتال آنا شروع کر دیا۔ میں اپنے گاؤں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں 2 گھنٹے کی طبی سہولت مہیا کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.