جے پور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجستھان میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ سی پی جوشی کو پارٹی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا ہے۔ چتوڑ گڑھ کے ایم پی جوشی کو ڈاکٹر ستیش پونیا کی جگہ بی جے پی کا نیا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کے جنرل سکریٹری اور ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ نے مسٹر جوشی کی تقرری کے احکامات جاری کیے کہ قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں راجستھان بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔
راجستھان اسمبلی انتخابات میں صرف چند ماہ رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا، ذات پات کی مساوات کی بنیاد پر بی جے پی نے چتوڑ گڑھ کے ایم پی سی پی جوشی کو ریاستی صدر بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے برہمن ووٹ بینک کو حاصل کرنے کی کوشش کی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر پونیا تین سال سے زیادہ عرصے تک پارٹی کے ریاستی صدر رہے اور تنظیم نے ان کے اچھے کام کو دیکھتے ہوئے گزشتہ دنوں ہی ان کی مدت کار میں توسیع کی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اب اسمبلی انتخابات تک ریاستی صدریہی رہیں گے لیکن جمعرات کو پارٹی نے ریاستی صدر کو تبدیل کر دیا۔ ڈاکٹر جوشی مسلسل دوسری بار چتوڑ گڑھ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے اور اس سے قبل بھی وہ مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
یواین آئی