اس میں ایک خاتون اپنے 5 معصوم بچوں کے ساتھ سڑک کے کنارے دن بھر طبیعت خراب ہونے کے سبب پڑی رہی۔
کوٹہ باران شاہراہ پر جمنا لال سومن کے پتھر کے اسٹاک کے سامنے 5 معصوم بچوں کے ساتھ پڑی رہی، کسی نے اس کو دیکھا تک نہیں۔
اس کے بعد شام کے وقت مقامی افراد نے روتے بچوں کو بسکٹ کھانے کو دیے۔
ایس ڈی پی آئی رکن فیروز انصاری نے اس واقعہ کی اطلاع انتظامیہ کو دی، اس کے بعد پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور خاتون کو ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا۔
خاتون نے بتایا کہ وہ دیو پورہ کی رہنے والی ہے اور اس کے شوہر کی 12 روز قبل موت ہوگئی ہے۔اب وہ بالکل بے سہارا ہوگئی ہے۔
اس کے سسرال والے اس کو پریشان کرتے ہیں۔
یہاں کے تحصیل دار نونند سنگھ نے متاثرہ خاتون کو اپنے ذاتی خرچ پر اس کے گھر تک پہنچانے کا انتظام کرایا۔
نیز باران میونسپل کارپوریشن کی جانب سے متاثرہ خاتون کو ایک ماہ کے لیے خور و نوش کی فراہی کی گئی۔
سوال یہ پیدا ہے کہ سماجی خدمت کرنے والے اور سُرخیوں میں رہنے والے افراد کیوں اس قسم کے افراد کی مدد کے لیے آگے نہیں آتے، کیوں انہیں یوں ہی بے سہارا چھوڑ دیا جاتا ہے۔