ETV Bharat / state

تالاب سے ماں بیٹے کی لاش برآمد

مرنے والوں کی شناخت 32 برس کی کیلاشی دیوی اور اس کے آٹھ بیٹے اروند کے طور پر کی گئی ہے۔

تالاب سے ماں بیٹے کی لاش برآمد
تالاب سے ماں بیٹے کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 4:57 PM IST

ریاست راجستھان میں ضلع چورو کے سانڈوا تھانہ علاقہ میں ایک تالاب سے ماں بیٹے کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔

تھانہ انچارج اندرلال نے آج بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 32 برس کی کیلاشی دیوی اور اس کے آٹھ بیٹے اروند کے طور پر کی گئی ہے۔

لال گنج گاؤں میں پانی کی ٹنکی کے باہر جمعرات دوپہر کو لوگوں نے لیڈیز چپل دیکھی تو انہیں شک ہوا کہ کوئی خاتون پانی میں گرگئی ہے۔

اطلاع ملنے پرتھانہ انچارج اپنے ساتھیوں سمیت موقع پر پہنچ گئے، اور انہوں نے بتایا کہ تالاب کافی گہرا تھا، اس کو خالی کروایا گیا، دیر شام تک تالاب کا سارا پانی نکالا گیا، اس کے بعد ماں کیلاشی دیوی اور بیٹے اروند کی لاش برآمد کی گئی۔

تالاب سے ماں بیٹے کی لاش برآمد
تالاب سے ماں بیٹے کی لاش برآمد

انہوں نے بتایا کہ یہ خبر پاکر ضلع ناگور میں جھاڑ سیسر کے رہائشی کیلاشی دیوی کے والد جگدیش جاٹ اورمائکہ کنبہ کے کئی افراد سانڈوا پہنچے۔

جگدیش جاٹ نے الزام عائد کیا کہ شوہر اوم پرکاش، سسر آشارام، ساس کرشنا دیوی، جیٹھ روگھا رام اور جیٹھانی سروج نے کیلاشی اور اروند کو مار کر اس تالاب میں پھینکا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد آگے کی جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.