اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کے 812 عرس مبارک کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ اس سال عرس مبارک ک موقع پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے بھی تقریبا 500 سے زیادہ زائرین اجمیر پہنچیں گے۔
درگاہ کے خادم سید ندیم چشتی نے بتایا کہ ہر سال تقریبا 800 بنگلہ دیش سے زائرین کا ایک وفد اجمیر شریف کی درگاہ پر پہنچتا ہے۔عرس مبارک کے موقع بنگلہ دیش کی عوام کی جانب سے خصوصی چادر پیش کی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی حکومت کی طرف سے بھی چادر پیش کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ رواں برس بھی حضرت خواجہ غریب نواز کے 812 عرس مبارک کے موقع پر خادم محلہ سے بنگلہ دیشی وفد کی جانب سے چادر کا جلوس نکالا جائے گا اور بارگاہ غریب نواز میں چادر پوشی کے بعد ملک بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان اچھے بہتر رشتوں اور ترقیاتی معاملات کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔
یہ بھی پرھیں:صندل کی رسم درگاہ کے خدام خواجہ اپنے ہاتھوں سے ادا کریں گے
غور طلب ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز کا 812واں عرس مبارک کا 12 جنوری سے آغاز ہو جائے گا۔ہندوستان کی تمام ریاستوں کے علاوہ بنگلہ دیش،پاکستان،سری لنکا اور انڈونیشیا سمیت دیگر ملک کے عقیدت مندوں کی عرس مبارک کے موقع اجمیر شریف کی درگاہ پر آمد ہوتی ہے۔