بھیلواڑہ: مجرموں میں خوف اور عام لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے بھیلواڑہ ضلع میں پولیس نے آج 80 سے زیادہ کیس درج کرکے 390 بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے صبح 4 بجے شروع کی گئی کارروائی کے تحت صرف 4 گھنٹوں میں ہی پولیس نے 80 سے زائد مقدمات درج کرکے 390 افراد کو گرفتار کیا۔ مہم کے تحت 3 کلو افیون اور دیسی شراب کی ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔ اس کے علاوہ اسلحہ سمیت دیگر غیر قانونی مواد بھی پولیس کے ہاتھ لگا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر چنچل مشرا نے بتایا کہ بھیلواڑہ میں مجرموں میں خوف اور عام لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو کی ہدایت پر اتوار کو ایک بڑی مہم چلائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران شاہ پورہ پولیس نے ایک شخص کو 3 کلو افیون کے ساتھ گرفتار کیا جبکہ تھانہ پرتاپ نگر پولیس نے غیر قانونی شراب بنانے والی فیکٹری کا انکشاف کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے کر دیسی شراب برآمد کی۔ اس کے علاوہ تلوار جیسا غیر قانونی اسلحہ بھی پولیس نے برآمد کیا ہے۔ اس کارروائی میں پولیس کی 112 ٹیمیں مصروف ہیں جن میں 1200 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دوسری جانب اتر پردیش کے مظفر نگر پولیس نے ہفتہ کی شام شرپسندوں کے ساتھ پولیس انکاؤنٹر کے دوران ایک بدمعاش کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس پر 50 ہزار کا انعام بھی تھا۔ بدمعاش نے چند ماہ قبل ایک ڈکیتی کے دوران کرکٹر سریش رائنا کے پٹھان کوٹ رہائشی رشتےداروں کے قتل کے واقعے کو انجام دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Police Encounter In Noida پولیس انکاؤنٹر میں ایک بدمعاش زخمی، دوسرا فرار
یواین آئی