ETV Bharat / state

Mukhyamantri Guarantee Card جے پور میں 55لاکھ سے زائد ’مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ‘ تقسیم - جے پور مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ

ریاست راجستھان کے جے پور شہر میں 15 لاکھ سے زائد کنبوں میں 55 لاکھ سے بھی زیادہ ’’مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ‘‘ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ا
ا
author img

By

Published : Jun 27, 2023, 7:39 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان میں مہنگائی راحت کیمپوں میں پیر تک جے پور ضلع کے 15 لاکھ 5 ہزار 283 خاندانوں کو 55 لاکھ 11 ہزار 386 مکھیہ منتری گارنٹی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر پرکاش راجپوروہت نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’مکھیہ منتری فری اناپورنا فوڈ پیکٹ یوجنا‘‘ کے تحت 7 لاکھ 60 ہزار 710، مکھیہ منتری چرنجیوی ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم کے تحت 10 لاکھ 57 ہزار 303، مکھیہ منتری چرنجیوی سواستھ بیمہ یوجنا کے تحت 10 لاکھ 57 ہزار 303، مکھیہ منتری مفت زرعی بجلی اسکیم میں 87 ہزار 261، مکھیہ منتری فری گھریلو بجلی اسکیم میں 9 لاکھ 24 ہزار 234 مستفیدین کو گارنٹی کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

پرکاش راج پوروہت نے مزید کہا کہ مکھیہ منتری کامدھینو بیمہ یوجنا میں 6 لاکھ 83 ہزار 852، اندرا گاندھی گیس سلنڈر سبسڈی یوجنا میں 2 لاکھ 78 ہزار 529، سماجی سرکشا پنشن یوجنا میں 3 لاکھ 95 ہزار 124، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم میں 2 لاکھ 39 ہزار 278، اندرا گاندھی اربن ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت 27 ہزار 792 مستفیدین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان حکومت نے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی پہل پر حکومت کی اسکیموں کا فائدہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے ریاستی حکومت کی اختراعی مہم شروع کر دی ہے اور مہنگائی ریلیف کیمپوں میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ اور اس سے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر حکومتی سطح پر کئ سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: Ashok Gehlot on Education تعلیم ہی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، گہلوت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.