انسان کی اسی فطری صلاحیت کی ایک انوکھی مثال ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں دکھائی دی ہے، جہاں کے ایک شخص نے اپنی داڑھی کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنایا ہے۔
ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑا کے چھوٹے سے گاؤں شاپورہ کو اب ملک بھر میں محمد اسحاق خان کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
محمد اسحاق خان ایک ایسے واحد شخص ہیں جنہوں نے پندرہ ریاستوں کے 'بیرڈ چیمپیئن شپ' مقابلے میں 60 امیدواروں کو شکست دے کر بیرڈ ڈیزائنر کے نیشنل چیمپئن کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔
اس چمپیئن شپ میں چھ قسم کی درجہ بندی تھی، جس کے معیار پر کھڑا اترنا تھا۔ اس درجہ بندی کو محمد اسحاق خان بہ آسانی مکمل کر لیا۔
اس طرح محمد اسحاق خان نیشنل بیرڈ چمپیئن کے خطاب سے نوازے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی محمد اسحاق خان اپنی داڑھی اور مونچھوں پر مختلف قسم کے قومی سطح کے اعزازات سے نوازے جا چکے ہیں۔
شاہ پورہ قصبے کے مقامی باشندے محمد اسحاق خان کی کامیابی سے بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ محمد اسحاق خان کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ان کے گاؤں کا نام روشن ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری
بچپن سے اپنی زندگی کو مختلف انداز میں جینے والے محمد اسحاق خان شاہ پورہ قصبہ کے وارڈ کونسلر بھی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ اداکاری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
آج محمد اسحاق خان کی وجہ سے نہ صرف شاہ پورہ گاؤں بلکہ یہ پورا ضلع ملکی سطح پر توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔