ETV Bharat / state

Alwar Mob Lynching راجستھان کے الور میں ماب لنچنگ کا واقعہ، ایک نوجوان ہلاک چار افراد گرفتار

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 9:46 PM IST

الور ضلع کے بانسور علاقے کے ہرسورہ تھانہ حدود میں ہجومی تشدد کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہجوم میں میں موجود 8 تا 10 افراد نے ایک مخصوص طبقہ کے تین نوجوانوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جو لکڑیاں کاٹنے کےلئے یہاں آئے تھے۔ اس واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ Mob lynching incident in Alwar, one youth killed, four arrested

Etv Bharat
Etv Bharat
راجستھان کے الور میں ماب لنچنگ کا واقعہ، ایک نوجوان ہلاک چار افراد گرفتار

الور: راجستھان میں الور ضلع کے بانسور علاقے کے ہرسورہ تھانہ حدود میں ہجومی تشدد کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہجوم میں میں موجود 8 تا 10 افراد نے ایک مخصوص طبقہ کے تین نوجوانوں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا جو لکڑیاں کاٹنے کےلئے یہاں آئے تھے۔ اس واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نارول میں پیش آنے والے اس واقعے میں 27 سالہ متوفی کی شناخت ہوگئی ہے، جبکہ پولیس نے چار افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ لکڑیاں کاٹنے پر مشتعل ہجوم نے تین نوجوانوں کو لاٹھیوں اور سلاخوں سے بری طرح پیٹا۔ حملے میں شدید طور پر زخمی ہونے والا نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

الور ضلع کے ہرسورہ تھانہ علاقہ کے نارول گاؤں میں کل رات 27 سالہ وسیم اور اس کے چچا کے بیٹے آصف اور اظہر الدین درخت کاٹنے رام پور آئے تھے، اسی دوران اطلاع ملی کہ محکمہ جنگلات کی گاڑی گشت کر رہی ہے۔ اس کے بعد یہ لوگ پک اپ گاڑی لے کر ہرسورہ کی طرف آرہے تھے کہ اس دوران محکمہ کی ٹیم نے نارول گاؤں میں ان کا پیچھا کیا اور پک اپ گاڑی کو روکا۔ اس موقع پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے پک اپ گاڑی میں بیٹھے لوگوں پر حملہ کر دیا جس میں وسیم ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jamea-Tul-Hidaya جامعۃ الہدایہ کے فاغین کےلیے ہندی زبان کا آن لائن کورس متعارف

الور میں موب لنچنگ میں ایک شخص کی موت کی خبر کے بعد پولس موقع پر پہنچی اور ایف ایس ایل ٹیم کو بلایا تاکہ شواہد اکٹھے کئے جاسکے۔ دوسری جانب کوٹ پٹلی ایس پی ڈاکٹر رنجیت شرما نے بی ڈی ایم اسپتال جاکر معلومات زخمیوں سے معلومات حاصل کیں۔ پولیس نے اس معاملے میں 4 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ نیمرانہ کے ایس پی جگم مینا کے مطابق دونوں زخمی زیرعلاج ہیں اور معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ لواحقین کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.