سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے خادم شاہ سید فخر نواز چشتی اور ان کی ٹیم نے بذریعہ 'میرے خواجہ فاؤنڈیشن' کے زیراہتمام غریب اور ضرورت مندوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے اجمیر کے دیہی علاقوں میں کمبل تقسیم کیے گئے، اس کے علاوہ ملک سیریا میں بھی فاؤنڈیشن کی جانب سے غذائیت اور دیگر ضروری اشیاء سمیت سامان حاجت کا پیکٹ بھی بھیجا گیا۔
فخر نواز اجمیر شریف درگاہ کے خادم ہیں اور تصوف صوفیزم کا پیغام عالمی سطح پر پھیلانے کی نیت سے خدمت خلق کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ 'میرے خواجہ فاؤنڈیشن' کے ذریعے غریب غرباء مساکین پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور دینی و دنیاوی خدمات سے اللہ کا قرب حاصل کر رہے ہیں۔