ETV Bharat / state

اراکین اسمبلی کا وزیر اعلیٰ کو خط - Members of the Assembly

راجستھان کے مدرسوں میں ہندی، انگریزی سمیت دیگر مضامین پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچرز کو جلد سے جلد 'پرمننٹ' (مستقل ملازمت دینے) کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اراکین اسمبلی نے لکھا وزیر اعلی کو خط
اراکین اسمبلی نے لکھا وزیر اعلی کو خط
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 5:51 PM IST

راجستھان کے ناگور ضلع کے لاڈنو اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی مکیش بھاکر اور فتح پور اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی حاکم علی خان کی جانب سے ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھا گیا ہے۔

جے پور کے دونوں ہی اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ راجستھان کے مدرسوں میں ہندی انگریزی سمیت دیگر سبجیکٹ کی تعلیم بچوں کو فراہم کروانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچرز کو جلد سے جلد پرمننٹ کیا جائے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ انتخابی منشور میں ہم لوگوں کی جانب سے یہ وعدہ گیا تھا کہ آپ لوگوں کو جلد از جلد پرمننٹ کردیا جائے گا اس لیے مدرسہ ٹیچر کی جانب جلد توجہ دی جائے۔

وہیں دونوں ہی اراکین اسمبلی کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کی راجستھان کے چورو ضلع سے تعلق رکھنے والے شمشیر خان راجستھان سے گجرات تک ڈانڈی یاترا نکال رہے ہیں، ان کو راستے میں ہی روکا جائے اور ان سے بات کی جائے کہ آخر وہ چاہتے کیا ہیں۔

اراکین اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کو اس بات کو لے کر بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ اقلیتی طبقے کے لوگ مطالبات کو نہیں تسلیم کرنے کی وجہ سے ناراض نظر آرہے ہیں، ایسے میں جلد سے جلد ان مطالبات کی جانب توجہ دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.