ETV Bharat / state

بجلی و پانی کے بلوں کو معاف کرنے کی اپیل - ملک میں جاری لاک ڈاؤن

راجسمند کی رکن پارلیمان دیا کماری نے ٹویٹر کے ذریعے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی اور پانی کے بلوں کی چھوٹ پر غور کریں۔

بجلی و پانی کے بلوں کو معاف کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 1:01 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ریاست راجستھان میں بجلی اور پانی کے بلوں کو معاف کرنے کا مطالبہ تیز ہوتا جارہا ہے۔

حال ہی میں بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا اور قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹاریہ نے وزیر اعلی سے ملاقات کی تھی اور اگلے 3 ماہ کے لیے اس بل کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اب یہ مطالبہ راجسمند سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور جے پور راج کے کنبہ کی رکن دیا کماری نے بھی بلند کیا ہے۔

Diya kumari tweet
Diya kumari tweet

واضح رہے کہ دیا کماری نے اس ٹویٹ میں وزیراعلی اشوک گہلوت اور نائب وزیراعلی سچن پائلٹ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

دیا کماری نے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا وائرس وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا اثر سبھی طبقات پر پڑا ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کو اس معاملے پر غور کرنا چاہئے۔

بجلی و پانی کے بلوں کو معاف کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ جے پور راج کنبہ کے رکن اور رکن پارلیمان دیا کماری نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کے بات کہی ہے۔

ساتھ ہی عام لوگوں سے بھی اس وبا کو روکنے کے لیے امدادی فنڈ میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.