ریاست راجستھان(Rajasthan) کے دارالحکومت جے پور(Jaipur) میں واقع کانگریس دفتر میں کانگریس اراکین اسمبلی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت (Rajasthan CM Ashok Gehlot) کی قیادت میں کانگریس کے اراکین اسمبلی کی اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ریاست کے تمام کانگریس کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ وہیں اس اجلاس کے بعد جن لوگوں کو کابینہ وزیر اور ریاستی وزیر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، ان تمام لوگوں نے راجستھان کے گونر کلراج مصر کے رہائش گاہ میں منعقد حلف برداری میں حصہ لیا۔
راجستھان کانگریس دفتر کے باہر کثیر تعداد میں اشوک گہلوت اور سچن پائلیٹ کے حمایتی نظر آئے اور ان کی حمایت میں جم کر نعرے بازی کی گئی۔
مزید پڑھیں: Rajasthan Cabinet Reshuffle: وزراء میں قلمدان کی تقسیم
اس میٹنگ میں شامل ہوئے راجستھان کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر گوند سنگھ ڈوٹاسرا نے بتایا کہ آج ریاستی حکومت کی جانب سے کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد جن اراکین اسمبلی کو کابینہ وزیر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، وہ لوگ حلف لینے کے لیے گورنر کی رہائش گاہ گئے ہیں۔
وہیں ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے گزشتہ تین برس میں کافی بہترین کام کیے ہیں، اس لیے آنے والے وقت میں راجستھان میں کانگریس کی حکومت دوبارہ سے بنے گی۔ تمام مذاہب کے لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے کابینہ میں وزراء کو منتخب کیا گیا۔
وہیں اس دوران راجستھان کانگریس دفتر کے باہر کثیر تعداد میں پولیس کی فورس تعینات نظر آئی۔