ETV Bharat / state

اجمیر: زائرین کے لیے طبی سہولیات - میڈیکل کیمپ

اجمیر شریف سے سرواڑ درگاہ پیدل جا رہے مسافروں کی خدمت کے لیے انجمن یادگار کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 2:07 PM IST

پیدل مسافروں کو طبی اعتبار سے علاج فراہم کرایا جا رہا ہے۔ پیدل مسافروں میں بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

کیمپ میں ان کے پیروں میں درد سے آرام کے لیے مساج اور اسپرے کیا جارہا ہے تو پین ریلیف ٹیبلٹ بھی دی جا رہی ہے، ساتھ میں سوجن اور پیر میں چھالوں کا علاج بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ اجمیر سے 65 کلومیٹر پیدل کا سفر کر کے ہزاروں عقیدت مند خواجہ سید بابا فتح الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ان مسافروں کے لیے راستے میں کھانے پینے کے علاوہ ضروریآتی انتظام عقیدتمندوں کے ذریعے کیے گئے ہیں۔ گجرات اور ممبئی کے زائرین نے بھی بذریعہ اپنی تنظیم کے لنگر اور طبی کیمپ منعقد کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ تین شعبان کو ہزاروں زائرین سرواڑ درگاہ میں حاضری کے لیے پیدل سفر کرتے ہیں۔

یہی سلسلہ نو شعبان تک جاری رہتا ہے۔ سرواڑ قصبہ میں عالمی مشہور حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے بڑے صاحبزادے حضرت بابا فتح الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار ہے جہاں ہر سال ماہ شعبان میں سالانہ عرس منایا جاتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.