ETV Bharat / state

مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 4:33 PM IST

جے پور میں مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کا 2 جولائی سے انعقاد کیا جائے گا، عرس میں عقیدت مندوں کے آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مولانا ضیاء الدین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کا انعقاد

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک کا دروازہ علاقے میں واقع مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک کا 2 جولائی سے انعقاد کیا جائے گا اور چھ جولائی کو اختتام ہوگا۔

عرس مبارک کے دوران عقیدت مندوں کو درگاہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، عرس کی تمام رسومات درگاہ کے ذمہ داران کی جانب سے ہی مکمل کیا جائے گا، عرس مبارک میں قوالی اور مشاعرے سمیت دیگر بڑے پروگراموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

درگاہ کے جانشین مولانا ضیاء الدین میاء نے بتایا کہ 'درگاہ میں عرس کے موقع پر شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے زائرین آتے ہیں، لیکن ہم لوگ عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ درگاہ نہیں آئیں۔ درگاہ میں جو بھی رسم و روایت ادا کی جائے گی اس کا سوشل میڈیا پر لائیو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

خواجہ کا دربار کھلا، لیکن عقیدت مند ناراض کیوں؟

واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سیاسی پروگرام اور مذہبی پروگرام سمیت دیگر پروگراموں پر پابندی عائد ہے، اس لیے درگاہ کے ذمہ داران کی جانب سے ایڈوائزری کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس طرح کا بڑا فیصلہ دوسری مرتبہ عرس کے موقع پر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.