اجمیر: مارواڑ مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی Marwar Muslim Education and Welfare Society کے تحت چلنے والی مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید جمیل کاظمی کے مطابق سوسائٹی کے صدر محمد عتیق احمد کی سرپرستی میں مسلم طلبہ کے لئے اعلی ترین فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ زمینی سطح پر رہ کر معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
خصوصی طور پر اقلیتی خواتین کے لیے مختلف پروگرام بھی چلائے جارہے ہیں تاکہ انہیں بھی تعلیم سے جوڑا جا سکے۔
سوسائٹی کے چیئرمین محمد عتیق احمد کے مطابق یونیورسٹی میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن کے ساتھ ساتھ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ جودھ پور میں جلد ہی اقلیتوں کی پریشانیوں پر ایک ریسرچ سینٹر بھی کھولا جائے گا جس سے طلبہ کی تعلیم میں آ رہی دشواریوں کا پتہ لگایا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Ajmer Sharif Dargah: عقیدت مند نے اجمیر درگاہ کو 1100 کلو کا وزنی چراغ عطیہ کیا
واضح رہے کہ مارواڑ مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد عتیق احمد اور ممبر صابر علی کے ساتھ مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر جمیل کاظمی کا اجمیر شریف درگاہ میں غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے سید عمران چشتی اور سید گلفام چشتی نے استقبال کیا اور ان کی دستار بندی کی۔