اجمیر:ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں مولانا عبدالکلام آزاد سنستھان کے عہدیداروں اور اراکین نے رہائشی علاقوں میں پینتھر کے داخل ہونے کے سلسلے پر لگام کسنے کے لئے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا۔انہوںنے کہاکہ اس معاملے میں ضلع انتظامیہ کو جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے۔
انسٹی ٹیوٹ کے ممبر اور سابق فاریسٹ آفیسر سید رب نواز جعفری نے بتایا کہ تارا گڑھ، پشکر ویلی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں پینتھر مومنٹ لگاتار بڑھ رہا ہے۔لوگ اپنے دفاع میں پینتھر پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔
ادارے کے ذمہ داران کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ رہائشی علاقوں میں پنجرے لگا کر پینتھروں کو پکڑنے کے انتظامات کرے۔ انہی علاقوں میں ایسے انتظامات کرنے چاہیے کہ جنگلی حیات کے معمولات میں انسانی مداخلت کو کم کیا جا سکے۔ انسانی مداخلت کی وجہ سے بہت سے جنگلی جانور حملہ آور ہو جاتے ہیں۔ اس میں عام آدمی اور جنگلی جانوروں دونوں کو نقصان ہوتا ہے۔ ایسے میں مطالبہ ہے کہ ان علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے بھی حفاظتی انتظامات کیے جائیں تاکہ جنگلی حیات کے قدرتی مسکن میں کوئی مداخلت نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:Stray Dogs Killed Boy سروہی میں آوارہ کتوں کی دہشت، ایک مہینے کے بچے کو نوچ کھایا
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگلی جانور اس وقت تک انسانوں پر حملہ کرنے میں پہل نہیں کرتا جب تک اسے انسانوں سے خطرہ محسوس نہ ہو۔ جنگلی حیات کے قریب جانا لوگوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ایسے میں ضلعی انتظامیہ کو ایسے انتظامات کرنے ہوں گے کہ عام آدمی اور جنگلی جانور دونوں اپنے اپنے علاقوں میں محفوظ رہیں۔