ETV Bharat / state

Urs Of Khwaja Gahrib Nawaz: خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں مشک سکینہ پیش کیا گیا

خواجہ غریب نوازؒ Khwaja Gharib Nawaz کے عرس مبارک کے موقع پر عقیدت مند زائرین اپنی خواہشات پوری ہونے پر کچھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تو وہیں جبل پور کی حسنی حسینی کمیٹی کی جانب سے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں مشک سکینہ پیش کیا گیا۔

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں مشک سکینہ پیش کیا گیا

author img

By

Published : Feb 13, 2022, 10:17 PM IST

خواجہ غریب نوازؒ کے Khwaja Gharib Nawaz عرس کے موقع پر جبل پور کے 5 ہزار زائرین کے وفد نے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں مشک سکینہ پیش کیا۔ اس مشک سکینہ کو درگاہ میں جبل پور کے حسنی حسینی کمیٹی کے زیراہتمام جلوس کی شکل میں پیش کیا گیا۔

خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں مشک سکینہ پیش کیا گیا

اس مشک کو احتیاط سے اسٹیل سے بنایا گیا ہے، جس کی اونچائی 15 فٹ اور وزن 1 کوئنٹل ہے۔ مشک میں عربی میں حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا نام لکھا ہے اور لفظ عین میں اہلبیت کا نام درج ہے۔

کمیٹی کے ریاستی صدر محمد سہیل عرف مونو کے مطابق ہر سال خواجہ صاحب کے عرس میں اس طرح کا منفرد نسخہ کمیٹی کے علم کے ساتھ تیار کرکے تحفہ کی شکل میں پیش کی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال کشتی اہلبیت اور رواں برس مشک سکینہ بنا کر تحفہ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ خواجہ صاحب کے عرس مبارک کے موقع پر عقیدت مند زائرین اپنی خواہشات پوری ہونے پر کچھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لیکن جبل پور کی حسنی حسینی کمیٹی خواجہ صاحب کی بارگاہ پر حاضری دے کر اپنے منفرد انداز میں تحفہ پیش کرتی ہے تاکہ خواجہ صاحب کے کرم سے ملک و دنیا میں انھیں شہرت حاصل ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.