ETV Bharat / state

Youth Tied to Tree And Beaten up in Tonk مرغی چوری کے شبہ میں نوجوان کی درخت سے باندھ کر پٹائی - راجستھان اردو نیوز

راجستھان کے ٹونک میں مرغی چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو درخت سے باندھ کر پیٹا گیا، اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 11:56 AM IST

Updated : Apr 26, 2023, 1:29 PM IST

مرغی چوری کے شبہ میں نوجوان کی درخت سے باندھ کر پٹائی

ٹونک: راجستھان کے ضلع ٹونک کے سرمپچ کے دھانی کھڑگی گاؤں میں مرغی چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو درخت سے باندھ کر پیٹا گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ یہ واقعہ کے عید کے دن کا بتایا جارہا ہے۔ متاثرہ نوجوان اور اس کے اہل خانہ نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو اے ایس پی کو میمورنڈم دیا۔ برونی تھانہ کے اسٹیشن آفیسر ہری رام ورما نے بتایا کہ ٹونک ضلع کے برونی تھانہ کے تحت سرمپچ کی دھانی (کھڑگی) کے رہنے والے انیس بنجارا نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹونک ضلع ہیڈکوارٹر آنے کے بعد اے ایس پی کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس میں انیس نے مار پیٹ کا الزام لگاتے ہوئے کچھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ اس نے بتایا کہ عید کی رات کو اسے گھر سے لے جاکر رسی سے ہاتھ پیر باندھ دیے گئے۔ اس کے بعد اسے درخت سے باندھ دیا گیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ علاؤالدین، واحد، ساجد سمیت کچھ لوگ 22 اپریل کو دیر رات اس کے گھر آئے اور کچھ کام کے بہانے اسے ساتھ لے گئے۔ اسی دوران ملزمین نے انیس پر ان کی مرغی چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ہاتھ پیر باندھ دیے۔ بعد میں اسے درخت سے باندھ کر اس کی پٹائی گئی جس کی وجہ سے انیس بے ہوش ہوگیا۔ مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے بعد جب انیس گھر نہیں آیا تو اس کی ماں اسے ڈھونڈتے ہوئے موقعے پر پہنچ گئیں، جہاں انیس بے ہوشی کی حالت میں درخت سے بندھا ہوا تھا۔ انیس کی والدہ نے وہاں موجود لوگوں سے وجہ پوچھی تو انہوں نے اس پر مرغی چرانے کا الزام لگایا۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ملزمین نے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ منگل کو متاثرہ کے رشتہ دار ایس پی سے اس سلسلے میں کارروائی کا مطالبہ کرنے ضلع ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ تاہم ایس پی کی غیر موجودگی میں اے ایس پی بھوانی سنگھ راٹھور نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرکے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے بارے میں فی الحال کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر اس کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔ اس سلسلے میں رپورٹ دی گئی ہے۔ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان: نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، ویڈیو وائرل

Last Updated : Apr 26, 2023, 1:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.