ایک شخص بہتی ندی کو پار کررہا تھا، پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ بہہ گیا، موقع پر موجود کوئی بھی شخص اسے بچا نہیں سکا۔
اطلاعات کے مطابق جھالاواڑ کے ڈک علاقے سے پرتھویگڑھ جاتے وقت رادھیشیام نامی شخص ندی پار کر رہا تھا، تب ہی موقع پر موجود کچھ لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا، لیکن پھر بھی بہتی ندی کے بہاؤ میں رادھیشیام بہہ گیا جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ندی کے بہاؤ میں رادھے شام کا بہتے ہوئے لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے معاملے کی خبر لی۔
فی الحال ابھی تک رادھیشیام کی لاش ندی سے برآمد نہیں ہوئی ہے بیس سال کے رادھیشیام کے اہلخانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔