ETV Bharat / state

Domestic Violence Victim Husband: 'مجھے میری بیوی سے بچا لو' - الور میں عدالت میں گھریلو تشدد کا مقدمہ

ضلع الور کے بھیواڑی میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل اجیت سنگھ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اپنی اہلیہ پر گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ Man Files Plea Against Domestic Violence In Bhiwadi

Domestic Violence Victim Husband
Domestic Violence Victim Husband
author img

By

Published : May 25, 2022, 10:18 AM IST

الور، راجستھان: ریاست راجستھان کے ضلع الور میں واقع بھیواڑی کے ایک ٹیچر نے عدالت میں گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ متاثر شخص ایک سرکاری اسکول کا پرنسپل ہے اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیوی پچھلے ایک سال سے ان کی پٹائی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بیوی کی زیادتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ثبوت کے طور پر پیش کی ہے۔ Man Files Plea Against Domestic Violence In Bhiwadi

مجھے میری بیوی سے بچا لو

عدالت میں سرکاری اسکول کے پرنسپل اجیت سنگھ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اپنی اہلیہ پر گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان کے مطابق بیوی آئے روز مارتی پیٹتی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ ایک سال سے مسلسل جاری ہے۔ پہلے تو انہوں نے عوامی شرمندگی کے خوف سے اسے ظاہر نہیں کیا لیکن بڑھتی ہوئی زیادتیوں سے تنگ آکر انہوں نے قانون کی پناہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے۔ Man Plea Against Domestic Abuse in Bhiwadi

اجیت سنگھ نے 9 سال قبل ہریانہ کے سونی پت کی سُمن سے لو میریج کی تھی۔ ابتدائی دنوں میں سب کچھ ٹھیک رہا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے گئے اور سمن کے مظالم کا دور شروع ہو گیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی شوہر کو مار رہی ہے۔ پہلے وہ کرکٹ کے بلے سے حملہ کر رہی ہے، پھر پانی کی بوتل پھینک کر مار رہی ہے۔ اس پورے واقعے کے دوران جوڑے کا بچہ بھی باپ کو بچانے میں کھڑا نظر آتا ہے۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 'اس کی بیوی نے ان پر کئی بار توے سے بھی حملہ کیا ہے۔ مبینہ طور پر اس کے ہاتھ میں جو بھی آتا ہے، وہ بغیر سوچے سمجھے مار دیتی ہے۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے درد کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔ گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کئی دنوں سے خراب تھا۔ ایک دن پرنسپل نے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ سارا واقعہ اس میں درج ہے۔ پھر اجیت نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا اور واقعے کے تمام ثبوت تیار کر کے عدالت میں پیش کر دیے۔

اجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ ایک استاد ہیں، اگر استاد خاتون پر ہاتھ اٹھاتا ہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے تو یہ بھارتی ثقافت اور اس کے عہدے کے خلاف ہے۔ اگر یہ بات ان کے شاگردوں تک جاتی تو ان پر منفی اثرات مرتب ہوتے، بس اس وقار کو برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے اپنی بیوی کی زیادتیوں کو برداشت کیا۔ الزام ہے کہ ان کی بیوی سُمن کو امریکہ میں بیٹھے اس کے بھائی نے اکسایا ہے۔ وہ صرف اس کے کہنے پر جارحانہ ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کرنے کے خواہاں شوہر کی پٹائی

عدالت کی جانب سے پرنسپل کو سکیورٹی دینے کے احکامات آئے ہیں۔ پولیس عدالت میں پیش کی گئی 202 رپورٹ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن شرما نے کہا کہ 'انہیں عدالت سے 202 کی تحقیقات کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔ فی الحال پولیس ملزم کا بیان لے کر کارروائی آگے بڑھانے کی بات کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.