ETV Bharat / state

Ajmer Suicide Case: محکمہ بجلی کی نوٹس سے پریشان شخص نے خودکشی کرلی - اجمیر کے نولاکھا گاؤں میں خودکشی

اجمیر کے نولاکھا گاؤں میں محکمہ بجلی کی جانب سے مبینہ طور پر پریشان کیے جانے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ گاؤں والوں کے مطابق نولاکھا گاؤں کے رہنے والے پورن سنگھ کا پولٹری فارم تھا۔ محکمہ بجلی کے عہدیداروں کی جانب سے ان پر غلط طریقے سے تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جس کی وجہ سے وہ پریشان تھے۔ Ajmer man Suicide after being Harassed by Power Dept

محکمہ بجلی کی نوٹس سے پریشان ہوکر ایک شخص نے خودکشی کی

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 12:18 PM IST

راجستھان کے شہر اجمیر کے شری نگر پولیس اسٹیشن علاقہ کے تحت آنے والا نولاکھا گاؤں میں پورن سنگھ نامی ایک شخص نے جمعرات کے روز خودکشی کرلی۔ اس معاملے میں بزرگ کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ کو لگاتار محکمہ بجلی کے اہلکاروں کی جانب سے پریشان کیا جارہا تھا، جس کی وجہ سے پورن سنگھ نے یہ قدم اٹھایا۔ اس معاملے کے بعد ناراض گاؤں والوں نے متوفی کے رشتہ داروں کے ساتھ ڈسکام دفتر( محکمہ بجلی) پہنچ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ۔ Ajmer man Suicide after being Harassed by Power Dept

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نولاکھا گاؤں کے رہنے والے پوران سنگھ پولٹری فارم چلایا کرتے تھے۔ ڈسکام کے عہدیداروں نے غلط طریقے سے ان پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ جس کی بازیابی کے لیے ڈسکام کی ویجیلنس ٹیم انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی تھی۔ انہیں کئی بار نوٹسز جاری ہوئے، پورن نے کئی بار دفاتر کے چکر بھی لگائے۔ لیکن کسی نے اس کی بات نہیں سنی۔ آخر کار بزرگ نے پریشان ہو کر زہر کھا کر اپنی جان دے دی۔

محکمہ بجلی کی نوٹس سے پریشان ہوکر ایک شخص نے خودکشی کی

اس واقعہ کے بعد گاؤں والے رشتہ داروں کے ساتھ ڈسکام آفس پہنچے اور اس معاملے میں ملزم افسران کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ گاؤں والوں کی جانب سے متوفی پر عائد جرمانہ کم کرنے اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

گاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ڈسکام کے عہدیداروں نے متاثرہ کے اہل خانہ کو معاوضہ اور جرمانہ معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ملزم عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ جس کے بعد گاؤں والے پرسکون ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Girl Found Dead on Railway Track: ریلوے ٹریک پر لڑکی کی لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.