ETV Bharat / state

'مدرسہ بورڈ ایکٹ بنانا ہماری سب سے بڑی کامیابی' - وزیر صالح محمد

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی ترقی کیلئے ہر کام کیے گئے، مدرسوں کو ماڈل بنانے کا کام ہماری حکومت نے کیا۔

Making the Madrasa Board Act our greatest achievement Said Minister Saleh mohammad
'مدرسہ بورڈ ایکٹ بنانا ہماری سب سے بڑی کامیابی'
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 7:58 PM IST

اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا ہے کہ آج حکومت راجستھان کے دو برس مکمل ہونے پر میں راجستھان کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کہ انہوں نے کانگریس پارٹی پر بھروسہ کیا اور راجستھان میں کانگریس حکومت بنائی۔

'مدرسہ بورڈ ایکٹ بنانا ہماری سب سے بڑی کامیابی'

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران راجستھان حکومت کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا کہ گزشتہ بی جے پی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقے کے لئے کسی طرح کا کوئی کام نہیں کیا گیا جو اسکیم چلائی جا رہی تھی ان اسکیم کو بھی بند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج راجستھان کی حکومت بہترین کام کر رہی ہے، ہماری حکومت سے غریب، نوجوان، کسان ہر طبقہ خوش ہے۔ دو برس میں اقلیتی طبقے کے لیے سب سے بڑا کام کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 سے 20 برس سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ بنایا جائے، اور ہمیں کافی خوشی ہے کی ہماری حکومت نے مدرسہ بورڈ ایکٹ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی ترقی کیلئے ہر کام کیے گئے، مدرسوں کو ماڈل بنانے کا کام ہماری حکومت نے کیا، مدرسوں میں انٹرنیٹ لگوانے کا کام ہماری حکومت کی جانب سے کیا گیا، مدرسوں میں اسمارٹ کلاس لگانے کا کام ہماری حکومت نے کیا، مدرسوں میں فرنیچر لگوانا سب ہم نے کیا۔

مدرسہ بورڈ کے صدر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جلدی ہی مدرسہ بورڈ کے صدر کو بھی منتخب کر دیا جائے گا۔ وہیں مسلم قوم کی ناراضگی کے سوال پر کہا کہ قوم میں کچھ لوگ بے فضول باتیں لوگوں کے ذہن میں اتار رہے ہیں جو غلط ہے۔

مدرسہ پیرا ٹیچر کو پرماننٹ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی جانب سے کمیٹی بنائی گئی ہے، جس نے اپنی رپورٹ ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو دے دی ہے جلد ہی ان کے لیے خوشخبری سنائی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.