نمائندے کے مطابق کالج انتظامیہ پر انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر کالج کے پرنسپل کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
کالج پرنسپل کو آر ایس ایس کا کارکن بتایا جا رہا ہے۔ طلبا نے پرنسپل کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔
طلبا نے کالج کے دروازے پر تالا لگا کر کالج میں کام کر رہے ملازمین کو اندر ہی بند کر دیا۔ وہیں احتجاج کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی۔
کالج کی طالبہ تبسم بانو نے بتایا کہ 'انتخاب میں کالج پرنسپل نے دھاندلی کی ہے۔ ہم نے دوبارہ ریکارڈنگ کرنے کی درخواست تھی لیکن ریکارڈنگ دوبارہ سے نہیں کی گئی، اس کے لیے ہم نے تحریری طور پر ایک درخواست بھی دی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔