ETV Bharat / state

Para-Teacher Meets CM Ashok Gehlot: مدرسہ پیرا ٹیچر کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، آج دھرنا ختم ہونے کی امید - مدرسہ پیرا ٹیچر کی اشوک گہلوت سے ملاقات

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع شہید اسمارک پر 15 اکتوبر سے مدرسہ پیرا ٹیچرز Madrasa Para-Teacher ملازمت مستقل کرنے کے مطالبات کو لے کر چل رہے غیر معینہ دھرنے کا آج خاتمے کا اعلان ہو جائے گا، یہ اعلان راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کے بعد کیا جا رہا ہے۔

مدرسہ پیرا ٹیچر کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، آج دھرنا ختم ہو سکتا ہے

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 10:34 AM IST

صبح دس بجے کے قریب یہ دھرنا ختم ہو جائے گا، دراصل گزشتہ روز جمعرات کو راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر اپنے مطالبات کو لے کر قومی دارالحکومت دہلی کوچ کر رہے تھے۔ اس دوران راجستھان پولیس کی جانب سے ان تمام لوگوں پر لاٹھی چارج Lathi Charge On Madrasa Para-Teachers کیا گیا۔

مدرسہ پیرا ٹیچر کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات، آج دھرنا ختم ہو سکتا ہے

لاٹھی چارج کے دوران کئ مدرسہ پیرا ٹیچر زخمی ہو گئے، اس دوران راجستھان کے مسلم اراکین اسمبلی شہید اسمارک دھرنے پر پہنچے اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کرنے لگے کے ان لوگوں کے جائز مطالبات کو لے کر ان لوگوں سے بات کی جائے، جس کے بعد وزیر اعلی نے 31 دسمبر کو دیر شب اپنی رہائش گاہ ان تمام لوگوں کو ملاقات کے لیے بلایا۔

جس کے بعد آٹھ لوگوں کا ایک گروپ اشوک گہلوت سے ملاقات کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں تمام لوگوں نے اپنے مطالبات رکھے۔ مطالبات کو سننے کے بعد اشوک گہلوت نے ان تمام لوگوں کو یہ بھروسہ دلایا کہ ان کے مطالبات کو جلد پورا کیا جائے گا۔ جس کے بعد دھرنے کے سربراہ شمشیر خان کو پانی پلا کر انشن ختم کروایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.