ETV Bharat / state

pays tributes to Shaheed Ashfaq Ullah جے پور کے مدرسہ میں شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ہفتے کے روز جے پور کے بھٹا بستی علاقے میں واقع مدرسہ جامعہ طیبہ میں شہد اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Students pays tributes to Shaheed Ashfaq Ullah

شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت
شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 3:19 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے مدرسہ جامعہ طیبہ میں پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت کے ساتھ ہوا۔راجستھان کانگریس کمیٹی کے رکن حاجی اصغر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس دوران مدرسے کے طلبا نے نعت، منقبت، تقریر کیں اور شہید اشفاق اللہ خان کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔

جے پور کے مدرسہ میں شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

اس تقریب میں مدرسہ کے طلبا سمیت دیگر لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے، وہی مہمانوں نے تعلیم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اللہ کے رسول سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا مفہوم پیش کیا اور کہا کہ علم حاصل کرو چاہے چین کیوں نہ جانا پڑے۔ اس لیے ہم لوگوں کو چاہیے کہ دنیاوی علم کے ساتھ ساتھ دینی علم بھی حاصل کریں تاکہ ہماری زندگی کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنور جائے، مہمانوں نے کہا کہ آج ملک میں ہندو مسلم کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے لیکن جب ملک میں شہید اشفاق اللہ خان جیسے لوگ موجود تھے تو ہندو مسلم ایکتا پر زور دیا جاتا تھا، وہیں اس پروگرام کے آخر میں صحافیوں سمیت دیگر لوگوں کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : Religion Conversion Case in Rajasthan راجستھان میں دلت خاندانوں نے بودھ مذہب اختیار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.