راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ سے راجستھان کے مدرسوں کو فائدہ کیا ہوگا اس سے متعلق بات کرتے ہوئے راجستھان مدرسہ بورڈ کے سابق رکن یونس چوپدار نے بتایا کہ راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ سے راجستھان کے مدرسوں کا جو وجود ہے وہ اپنے آپ میں کھڑا ہو پائے گا مدرسوں کی ترقی کے لیے جو راستے بند ہوگئے تھے وہ تمام راستے دوبارہ سے کھل سکیں گے، راجستھان بھر کے مدرسہ میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر جو گزشتہ کافی لمبے عرصے سے خود کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کے راستے اب کھل جائیں گے۔
یونس چوپدار کا کہنا ہےکہ راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ پاس ہونے کے بعد میں جو اقلیتی طبقہ ہے اس میں کافی زیادہ خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے، جب میں مدرسہ بورڈ کا رکن تھا تب سے آج تک میں کافی زیادہ کوشش کرتا رہا اور آج راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد نے اس جانب توجہ دی اور راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ اسمبلی میں نے پاس کروایا، ہم ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔