راجستھان ہائی کورٹ نے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کے بی ایس پی کے چھ اراکین اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کو منظوری دینے کے فیصلہ پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا،جسے بی جے پی ایم ایل اے نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔
جج ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے دلاور کی جانب سے پیش ہوئے وکیل ہریش سالوے کی دلیلیں سننے کے بعد معاملہ کو بی ایس پی ممبران اسمبلی کے تبادلے کی درخواست کے ساتھ کل کے لیےدرج کرنے کی ہدایت دی۔
اس سے قبل ہریش سالوے نے عدالت عظمیٰ کو معاملے کے پس منظر سے آگاہ کرایا۔ سالوے نے دونوں معاملو کوجوڑتے ہوئےمنگل یا بدھ کو مشترکہ سماعت کرنے کی درخواست عدالت عظمیٰ سے کی، جس کے بعد عدالت نے اس کے لیے کل کی تاریخ مقرر کی۔
مزید پڑھیں:
پائلٹ کا ابھی بھی پارٹی میں خیر مقدم ہے: رگھوویر مینا
دلاور نے بی ایس پی سے کانگریس میں گئے چھ اراکین اسمبلی کو 14اگست سے شروع مقننہ کے دوران ووٹنگ کرنے سے روکنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔