ETV Bharat / state

عاشقان خواجہ درگاہ کھلنے کے منتظر - درگاہ اجمیر شریف

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوا تھا، جس کے تحت مذہبی مقامات کو عام لوگوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اس تناظر میں ملک کی سب سے بڑی درگاہ اجمیر شریف کو بھی عام زائرین کے لیے بند کردیا گیا تھا، جو اب تک بند ہے۔

Lovers of Khwaja are waiting for the Dargah to open
عاشقان خواجہ درگاہ کھلنے کے منتظر
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 1:11 PM IST

عالمی مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ عام زائرین کے لئے کب کھلے گی؟ ان سوالوں کے جواب نہ درگاہ کمیٹی کے پاس ہے اور نہ ہی خادموں کی انجمن کے پاس۔

عاشقان خواجہ درگاہ کھلنے کے منتظر

اس سلسلے میں مسلم طبقے نے اب درگاہ کمیٹی اور انجمن دونوں پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔ عقیدت مندان غریب نواز کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت سے سوال کیا جائے آخر مذہبی مقامات کو کب اور کس گائیڈ لائن کے تحت کھولا جائے گا۔

درگاہ کے خادموں نے ملک بھر کے عقیدت مندوں کی جانب سے کیے جارہے سوالوں کو اپنی انجمن سید زادگان کے سامنے رکھا اور کہا کہ جلد سے جلد عقیدت مندوں کے لیے خواجہ کا آستانہ دعا اور التجا کے لئے کھولا جائے۔

غور طلب ہے کہ ضلع انتظامیہ، درگاہ کمیٹی اور انجمن کے درمیان درگاہ کھولنے کو لے کر ابھی تک کوئی اہم فیصلہ نہیں لیا جا سکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ درگاہ سے جڑے لوگ اب کاروبار اور دو وقت کی روزی روٹی کے لئے ترس گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.