سنی دعوت اسلامی کی جانب سے ایک یوٹیوب چینل بنایا گیا اور اس کے ذریعے نعت، تقریر سمیت دیگر مسائل، سوالوں کے جواب لوگوں تک پہنچائے گئے۔
سنی دعوت اسلامی مبلغ محمد شکیل اشرفی نے بتایا کہ موجودہ وقت میں ہر ایک انسان اپنے گھروں میں قید ہیں، نفسانفسی کا عالم ہے۔ ایسے میں ہماری تنظیم کی جانب سے یہ سوچا گیا کہ کیوں نا اس ماحول کو نیکیوں کا ماحول بنایا جائے۔ اس لیے ہماری تنظیم کی جانب سے ایک یوٹیوب چینل بنایا گیا اور اس کے ذریعے کبھی ماہ رمضان کی فضیلت بیان کی گئی تو کبھی تقریر اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری اس مہم میں بھارت کے الگ الگ حصوں سے علماء کرام بھی تمام لوگوں کے سوالات کے جواب بھی دیا کرتے تھے، ہماری اس مہم کے ذریعے ہم نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی بات پر لوگوں نے ضرورت مندوں کی بھر پور مدد بھی کی۔