کارگزار تھانہ انچارج مالی رام نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ وارڈ نمبر ایک کے کونسلر درگا سنگھ نے وارڈ کے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کی گمراہ کن اطلاع دے کر لوگوں کو بدھ وہار میں واقع اپنے گھر بلا لیا جس سے بھیڑ جمع ہو گئی۔
اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے گھر کے باہر جمع لوگوں کو وہاں سے واپس کر دیا اور بھیڑ جمع کرنے پر وارڈ کونسلر درگا سنگھ کو دفعہ 151 کے تحت گرفتار کر لیا۔