ETV Bharat / state

راجستھان: وقف جائیداد کے تحفظ کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 2:30 PM IST

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ابھی حال ہی میں کربلا علاقے میں ایک کمرہ منہدم ہو گیا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ کسی طرح کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

راجستھان: وقف جائیداد کے تحفظ کا مطالبہ
راجستھان: وقف جائیداد کے تحفظ کا مطالبہ

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی گرچہ یہ دعوے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ راجستھان کی وقف جائیداد کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے لیکن ان کے یہ دعوے زمینی حقیقت پر کچھ اور ہی نظر آ رہے ہیں۔

راجستھان دارالحکومت جئے پور کے کربلا علاقے میں وقف بورڈ کی جانب سے بنایا گیا ایک کمرہ کچھ روز قبل زمین بوس ہو گیا۔

راجستھان: وقف جائیداد کے تحفظ کا مطالبہ

اس کمرے کے زمین بوس ہونے کی وجہ سے کسی طرح کا کوئی نقصان تو نہیں ہوا ہے لیکن علاقے کے لوگوں میں ڈر نظر آرہا ہے۔

مقامی باشندوں نے اس ضمن میں مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی وقف جائیداد بوسیدہ ہے۔ اس جانب توجہ دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ابھی حال ہی میں کربلا علاقے میں ایک کمرہ منہدم ہو گیا تھا، خدا کا شکر ہے کہ کسی طرح کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

مقامی باشندوں کے مطابق 'علاقے میں وقف جائیداد کی کوئی بھی دیکھ ریکھ نہیں کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ہم چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ اس علاقے کا دورہ کریں اور حالات کا جائزہ لیں۔'

یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ میں آج ماہانہ 6 تاریخ کی فاتحہ خوانی ہوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.