جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے کی رہنے والی ایک 8 برس کی بچی دکان پر کچھ سامان لینے گئی تھی۔اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو شخص آئے اور بچی کو چاکلیٹ دینے لگے۔ اس دوران بچی نے لینے سے انکار کردیا۔ وہ اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگئی۔ اس دوران دونوں افراد بچی کے پیچھے پیچھے اس کے گھر کی جانب جانے لگے۔Local Residents Handover suspected kidnapper To Police In Jaipur
بچی کسی اور کے گھر میں چلی گئی اور علاقے کے لوگوں کو اس کے بارے میں بتائی۔اس کے بعد مقامی باشندوں نے دونوں شخص کو پکڑ لیا اور ان کی پٹائی شروع کردی۔ ایک شخص موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔مقامی باشندوں نے دوسرے شخص کو برہم پوری تھانے کی پولیس کو حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Covid Vaccination Campaign کووڈ کی ٹیکہ کاری مہم میں 218.77 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
فی الحال پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔وہی اس پورے معاملے کو لے کر اے سی پی امر چندر سنگھ راوت کا کہنا کہ اس شخص کو ہم لوگوں نے حراست میں لیا ہے اسے ہم بچہ چور نہیں کہہ سکتے، ابھی وہ شراب کے نشہ میں ہے جب اس کا نشہ اتر جائے گا تو ہم لوگ اس سے پوچھ گچھ کریں گے۔پورے معاملے کا خلاصہ جلد ہی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کی جس شخص کو حراست میں لیا ہے اس کو ابھی فی الحال میڈیکل کیلئے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ Local Residents Handover suspected kidnapper To Police In Jaipur