ETV Bharat / state

اجمیر شریف درگاہ میں لائف ویڈیو گرافی پر پابندی عائد

اجمیر شریف درگاہ میں لائف ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے کسی خادم کے ذریعے مزار مبارک کا لائیو پروگرام دکھایا جارہا تھا، جس پر خدام اور ان کی انجمن نے سخت اعتراض کیا تھا۔

اجمیر شریف درگاہ میں لائف ویڈیو گرافی پر پابندی عائد
اجمیر شریف درگاہ میں لائف ویڈیو گرافی پر پابندی عائد
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 2:58 PM IST

راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں لائف ویڈیو گرافی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عالمی مشہور و معروف سلطان الہند عطاء رسول حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ سے عقیدت مندوں کے لیے خواجہ صاحب کی مزار مبارک کا آن لائن دیدار کرنا اب ممکن نہیں ہوگا۔

آستانہ شریف کا ادب و احترام سب کے لیے لازمی ہے، گزشتہ دنوں سے کسی خادم کے ذریعے مزار مبارک کا لائیو پروگرام دکھایا جارہا تھا، جس پر خادموں اور ان کی انجمن نے سخت اعتراض کیا تھا، اس کو دیکھتے ہوئے انجمن نے تمام خادموں کو سخت ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی خادم آستانہ شریف مزار اقدس کا ویڈیو نہیں بنائے گا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر ے گا۔

ویڈیو

اس ضمن میں انجمن نے ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ کوئی بھی خادم یا جماعت کا شخص اس حکم کو نہیں مانتا ہے تو اس کے ساتھ کچھ وقت تک سوشل بائیکاٹ عمل میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
بڑے پیر صاحب کی درگاہ پر جلد ڈاکیومینٹری بنائی جائے گی: درگاہ کے سجادہ نشین

واضح رہے کہ اس معاملے میں درگاہ کمیٹی نے انجمن سے جواب طلب کیا تھا کہ گزشتہ چند دنوں سے خادموں کے ذریعے آستانہ شریف کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جا رہا ہے اور بینر لگا کر نذرانہ کا ذکر کیا جا رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر غلط میسج جارہا ہے۔

اس کے پیش نطر انجمن سید زادگان نے چودہ جون کو ایک میٹنگ کر ویڈیو گرافی پر پابندی کا فیصلہ عائد کیا ہے، اس تعلق سے انجمن صدر سید معین حسین چشتی اور سیکرٹری سید واحد حسین چشتی کے دستخط والا ایک لیٹر منظر عام کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.