راجستھان کے ضلع سیکر میں فتح پور کی عدالت نے ایک نوجوان کے قتل کے ملزم کو گزشتہ روز عمر قید سنائی ہے۔
ایڈیشنل ضلع و سیشن جج شیوپرساد تنبولي نے ملزم تاج محمد کو شبھم کے قتل کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے اسے یہ سزا سنائی۔
اس معاملے میں ایک اور ملزم کو عدالت نے شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
معاملے کے مطابق رام گڑھ تھانہ علاقہ میں 26 دسمبر 2016 کو محض 12 روپے کے لین دین کے جھگڑے میں تاج محمد نے شبھم کا قتل کر دیا تھا ۔