دو اکتوبر کے موقع پر ریاست بھر میں مختلف پروگرام بھی ہوئے، وہیں دارالحکومت جے پور میں تاریخی عمارتوں پر لیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا ۔
دارالحکومت جے پور کا ہوا محل، البرٹ ہال، عامر محل سمیت دیگر مقامات پر گاندھی جی کی زندگی سے روبرو کرواتی ہوئی لیزر لائٹ ان تمام تاریخی عمارتوں پر نظر آ رہی تھی۔
ان تاریخی عمارتوں پر جہاں ایک جانب لیزر شو چل رہا تھا تو وہیں دوسری جانب آڈیو کلپ کے ذریے ان کے پسندیدہ ترانے اور بھجن کی بھی آواز آرہی تھی۔ اس پورے پروگرام کو دیکھنے مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد رنگ و روشنی کے سیلاب کو دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔
واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایک ریاستی سطح کا پروگرام بھی دارالحکومت جے پور کے البرٹ ہال پر منعقد کیا گیا تھا، جہاں ایک بڑی مہم کا آغاز بھی کیا گیا ، اس مہم کے تحت راجستھان میں ایک کروڑ ماسک عوام میں تقسیم کرنے کا ارادہ کیا۔