ETV Bharat / state

خواجہ معین الدین چشتی کا سالانہ عرس بڑے قل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر

راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 809 واں سالانہ عرس آج قل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

خواجہ معین الدین چشتی کا سالانہ عرس بڑے قل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 3:57 PM IST

گزشتہ 14 فروری سے جاری حضرت خواجہ غریب نوازؒ کا 809 واں عرس مبارک آج بڑے قل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ قل کی رسم کے وقت تمام زائرین نے خواجہ صاحب کی درگاہ و اعتراف کو کیوڑے اور گلاب جل سے دھویا۔

اجمیر شریف پہنچے عقیدت مند کا کہنا ہے کہ خواجہ کے دربار میں جو کوئی بھی مراد مانگی جاتی ہے۔ اللہ اسے قبول فرما لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر برس اجمیر شریف اپنے خاندان کے ساتھ عرس کے موقع پر ضرور آتے ہیں۔ رواں برس عرس کے دوران کووڈ 19 گائیڈ لائن کا بے حد احترام بھی کیا گیا اور عرس کی تمام رسومات بھی قدیم روایت کے مطابق ادا کی گئی۔
خواجہ معین الدین چشتی کا سالانہ عرس بڑے قل کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر
عرس کے موقع پر درگاہی پیر و مرشد اپنے مریدوں کے سات خواجہ کے دربار میں حاضری دیتے ہیں اور تمام لوگوں کے لئے دعا خیر کرتے ہیں اور نصیحت کی جاتی ہے کہ روزہ، نماز اور ہر نیک عملیات پر پابندی کرکے خواجہ غریب نواز کے پیغام کو قائم کرے۔ ملک بھر سے اجمیر پہنچے زائرین نے بڑے قل کی رسم ادا کرنے کے بعد اپنے وطن لوٹنا شروع کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.