ETV Bharat / state

Ajmer Sufi Festival: اجمیر صوفی فیسٹیول میں کشمیری خاتون کی پینٹنگز کی نمائش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 8:06 PM IST

اجمیر درگاہ کے محفل خانہ میں منعقد ہوئے انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول میں قریب 40 فنکاروں نے خطاطی اور پینٹگز کی نمائش کی جس میں کشمیری سے تعلق رکھنے والی فنکارہ سائقہ رشید کی پینٹنگز بھی شامل ہیں۔

اجمیر صوفی فیسٹیول میں کشمیری خاتون کی پینٹنگز کی نمائش

اجمیر (راجستھان) : خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر 16ویں بین الاقوامی صوفی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول میں ملک بھر سے فنکاروں نے شرکت کی اور اپنے فنپاروں کا مظاہرہ کیا۔ اس فیسٹیول میں خواتین آرٹسٹز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں خصوصی طور پر وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی سائقہ رشید بھی شامل ہیں۔ سائقہ نے فیسٹیول میں قرآنی آیات سے سجی خطاطی، پینٹنگ اور کشمیر کی وادیوں کے خوبصورت پیغام کو نمایاں کیا۔

اجمیر درگاہ کے محفل خانہ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل صوفی رنگ فیسٹیول میں مختلف اقسام کی پینٹنگز، خطاطی کے نمونوں کو سجایا گیا تھا۔ ہزاروں افراد نے اس نمائش کا مشاہدہ کیا اور کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک کے 40 فنکاروں نے اپنی پینٹنگز بھیج کر اس فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ سائقہ رشید نے بھی فیسٹیول میں اپنی پینٹنگز کی نمائش کی جس کو یہاں آنے والے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

منتظمین کے مطابق اس اس فیسٹیول کا خاص مقصد تصوف کو فروغ دینا اور انسانی بھائی چارے کا پیغام عام کرنا ہے۔ یہ میلہ ہر سال درگاہ میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مقامی خطاط اور فنکار بھی شرکت کرتے ہیں۔ فیسٹیول میں نمایاں تصاویر میں تصوف اور اسلامی خطابی کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے والے تمام زائرین محفل خانہ میں منعقدہ اس فیسٹیول میں پہنچ کر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ریکارڈ بک میں اپنے تاثرات بھی درج کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Artist Irtiqa Bazaz آرٹ کے احساس نے ارتقاء کو نیشنل ایوارڈ دلوایا

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشمیری آرٹسٹ سائقہ رشید نے فیسٹیول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فنکاروں کو اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کئی خواتین فن کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں تاہم ایک پلیٹ فارم مہیا نہ ہونے کے سبب ان کا ہنر دنیا کی نظروں سے اوجھل ہی رہتا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.