ETV Bharat / state

جے پور: کربلا کو سیل کیا گیا - پولیس

برہم پوری پولیس تھانہ انچارج بھرت سنگھ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے خطرات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے جو گائیڈلائن جاری کیا ہے اس پر عمل کرتے ہوئے آج کے دن درگاہ کو سیل کیا گیا ہے۔

کربلا کو سیل کیا گیا
کربلا کو سیل کیا گیا
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 4:54 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے رام گڑھ موڑ پر واقع کربلا کی درگاہ کو پولیس کی جانب سے پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے، آج کسی کو بھی کربلا کی درگاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، درگاہ کے سبھی راستوں پر پولیس کی جانب سے بیری کیڈ لگا دیے گئے ہیں۔

karbala sealed in jaipur

جو بھی عقیدت مند یہاں پر آرہے ہیں وہ باہر سڑک پر سے ہی اپنی بندگی کا اظہار کرتے ہوئے دعا مانگ رہے ہیں اور روانہ ہو رہے ہیں۔

کربلا کی درگاہ اور آس پاس کے علاقے میں ریاستی پولیس کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ ساتھ آر اے سی بٹالین، ایس ٹی ایف، ہوم گارڈز، کیو آر ٹی سمیت صحت دیگر بٹالین تعینات کر دی گئی ہے۔

کربلا کو سیل کیا گیا
کربلا کو سیل کیا گیا

وہیں پولیس کے جوان گاڑیوں میں آس پاس کے علاقوں میں گشت کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں، پولیس کے اعلیٰ افسران ہر ایک چیز پر نگاہ بنائے ہوئے ہیں۔

برہم پوری پولیس تھانہ انچارج بھرت سنگھ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے خطرات کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت نے جو گائیڈلائن جاری کی ہے اس پر عمل کرتے ہوئے آج کے دن درگاہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور عقیدت مندوں کو واپس جانے کے لئے کہا گیا گیا ہے۔

کربلا کو سیل کیا گیا
کربلا کو سیل کیا گیا

واضح رہے کہ جےپور کے کربلا علاقے میں پولیس کے ساتھ ساتھ جو مقامی باشندے ہیں وہ بھی کافی زیادہ انتظامات کو بہترین بنانے کے لیے تعاون پیش کر رہے ہیں، وہیں پولیس محکمے کے اعلیٰ افسران کی جانب سے گزشتہ شب کو پولیس اور مقامی باشندوں نے ایک ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں مقامی باشندوں نے پوری طرح سے پولیس کا تعاون کرنے کا بھروسہ بلایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.