ETV Bharat / state

جے پی نڈا کو راجستھان ہائی کورٹ سے ملی راحت

راجستھان ہائی کورٹ کی مرکزی بنچ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے خلاف ہنومان گڑھ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر پر آئندہ کارروائی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ حکم جج پی ایس بھاٹی کے سنگل بنچ نے یہ حکم جے پی نڈا کے ذریعہ دائر فوجداری درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔

جے پی نڈا کو راجستھان ہائی کورٹ سے ملی راحت
جے پی نڈا کو راجستھان ہائی کورٹ سے ملی راحت
author img

By

Published : May 5, 2020, 5:44 PM IST

درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ راج دیپک راستوگی نے کہا کہ کانگریس کے کارکن منوج سائیں نے 23 اپریل کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور آئی ٹی سیل کے قومی کنوینر امت مالویہ کے خلاف ہنومانگڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی تھی۔

کیس کے مطابق امت مالویہ نے اپنے ٹویٹر کی ایک خبر کی بنیاد پر 10 اپریل کو ٹویٹ کیا تھا۔ اس خبر میں کہا گیا تھا کہ بھلواڑہ میں 22 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ جس پر مالویہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ جہاں بھی راہل گاندھی موجود ہوتے ہیں، وہاں چیزوں کوبڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

وہیں عرضی میں بتایا گیا کہ مالویہ نے اسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا، جو نیوز میں شائع کیا گیا تھا۔

عرضی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کانگریس کارکن نے یہ مقدمہ صرف سیاسی بددیانتی کی وجہ سے درج کیا ہے۔ یہیں ایف آئی آر مختلف لوگوں نے بوندی کوچامن سٹی اور جودھ پور سمیت دیگر مقامات پر بھی درج کرائی گئی تھی۔ جس سے واضح ہے کہ یہ کارروائی صرف سیاسی بدنیتی کے ساتھ کی گئی تھی۔

انہوں نے امت مالویہ نے جو ٹویٹ کیا اس میں کوئی غلطی نہیں تھی۔ کیونکہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی 7 اپریل کو بھلواڑہ میں 22 لاکھ ٹیسٹ کیے جانے کا بیان دیا تھا۔

عرضی میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔ جس پر سماعت کرتے ہوئے سنگل بنچ نے ایف آئی آر پری پیشگی کارروائی کرنے پر روک لگا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.