ETV Bharat / state

Jitan Ram Manjhi at Ajmer Dargah: جیتن رام مانجھی خواجہ غریب نوازؒ کے دربار میں حاضری دی - جیتن رام مانجھی نے اجمیر شریف میں حاضری دی

بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی اپنے کنبہ کے ساتھ اجمیر شریف میں خواجہ غریب نوازؒ کے دربار میں پہنچے، جہاں نے انہوں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کیں Jitan Ram Manjhi Attended Ajmer Shareef۔

Jitan Ram Manjhi at Ajmer Dargah
Jitan Ram Manjhi at Ajmer Dargah
author img

By

Published : May 24, 2022, 10:41 PM IST

اجمیر: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اجمیر شریف درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کے مزار پر چادر چڑھائی اور منّت مانگی۔ درگاہ کی زیارت کے بعد جیتن رام مانجھی Jitan Ram Manjhi نے بتایا کہ انہیں خواجہ صاحب پر بہت اعتماد ہے اور وہ اکثر حاضری کے لیے درگاہ اجمیر آتے رہے ہیں Jaitan Ram Manjhi visited Ajmer Sharif۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مانجھی نے مودی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے بہار کے سی ایم نتیش کمار کی بھی تعریف کی۔ مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پوری دنیا میں ہے لیکن ہندوستان میں اس کا اثر زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی ملک کے لوگوں کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں، اس لیے ان سے مہنگائی کے مسئلہ پر ضرور بات کی جائے گی۔ بہار کے بارے میں بھی انہوں نے کہا کہ اب پوری ریاست میں جرم بلکل نہیں کے برابر ہو گیا ہے اور 15 سالوں میں سی ایم نتیش کمار Nitish Kumar نے عوام کے لیے بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔مزید پڑھیں:

مانجھی نے اپنے خاندان کی خیریت کے لیے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں چادر چڑھائی اور منت کا دھاگہ بھی باندھا۔ درگاہ کے خادم سید معین چشتی نے مانجھی خاندان کو زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.