اجمیر:ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑا کے شاہ پورہ میں دس جون کو یک روزہ جشن فیضان اولیاء کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔اس سلسلے میں درگاہ کمیٹی شاہ پورہ کے صدر حاجی صدیق پٹھان نے بتایا کی گرین جامع مسجد کے امام مولانا سراج احمد, حاجی رمضان رنگریز سمیت دیگر افراد نے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دی اور عرس مبارک کا پوسٹر حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں پیش کیا۔
حاجی صدیق پٹھان نے بتایا کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی حضرت سید شاہ محمد حسین رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر نعت اور منقبت کے پروگرام کے ساتھ جشن جشن فیضان اولیاء کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ شاہ پورہ کے بس اسٹیٹ کے نزدیک تالاب کی پالی پر یہ درگاہ پیپلی والے بابا کے نام سے مشہور ہے۔
یک روزہ عرس مبارک کے موقع پر حیدرآباد سے مہمان خصوصی مقرر حضرت علامہ مولانا سید احمد رضا نقشبندی صاحب اور شاعر اسلام سلیم رضا اترپردیس سے بھی شاہ پورہ آئیں گے۔دس جون کو دوپہر ظہر کی نماز کے بعد چادر کا جلوس نکالا جائے گا۔ اسی طرح بعد نماز عشاء سنیچر کی رات عرس کی خاص محفل میں اولیاء کرام کی شان بیان کی جائے گی اور نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Wall Collapse in Rajasthan اجمیر میں دیوار گرنے سے تین لوگوں کی موت، دو زخمی
آئندہ دس جون کو شاہ پورہ میں منعقد ہونے والے عرس مبارک کے پوسٹر بھی جاری کئے گئے۔ اسی کے ساتھ کمیٹی کے حاجی رمضان رنگریز, آمین محمد , لال محمد رنگریز اور دیگر اراکین نے عرس مبارک کے مقامات اور تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ عرس میں شامل ہونے والے عقیدت مند زائرین کے لئے کھانے پینے اور دھرنے کا معقول انتظام بھی کیا گیا ہے,