دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں ایران بھی شامل ہے، جہاں سے ایئر انڈیا کے دو خصوصی طیاروں سے 195 بھارتی شہریوں کو آج جیسلمیر لایا گیا ہے،
پہلے طیارے میں 105 بھارتی شہری جیسلمیر پہنچے جس میں 68 مرد اور 37 خواتین شامل تھے۔
وہیں دوسرے طیارے میں 90 افراد لائے گئے جس میں 41 مرد اور 48 خواتین سمیت ایک بچہ بھی شامل تھا .
اس سے پہلے بھی تین طیاروں سے289 بھارتی شہریوں کو جیسلمیر لایا گیا تھا۔ جن کو فوج کے جانب سے بنائے گئے ویلنیس سنٹر میں رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی آج ایران سے لوٹے بھارتی شہریوں کو بھی اسی ویلنیس میں آئیسولیٹ پر رکھا جائیگا۔
ایران سے آئے سبھی بھارتی شہریوں کی جیسلمیر ایئر پورٹ پر خصوصی جانچ کی گئی، اس کے بعد سبھی کو فوج کے جانب سے بنائے گئے ویلنیس سینٹر لے جایا گیا ۔
معلومات کے مطابق یہ سنٹر فوج اور شہری انتظامیہ کی ٹیموں کے تعاون سے بھارتی فوج نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں ایک ہزار سے زائد بستر سمیت جدید ٹکنالوجی سے لیس مرکز تیار کیا ہے ۔
اس سینٹر میں بہترین طبی سہولیات کے علاوہ تنہائی میں رہنے کے دوران لوگوں کی تفریح اور کھیل کود کی کافی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے. یہاں پر ایران سے آنے والے 484 بھارتی شہریوں کو 14-14 دن کے لئے رکھا جائے گا. فی الحال یہاں رکھے گئے لوگوں میں سے ابھی تک ایک میں بھی کورونا وائرس مثبت نہیں پایا گیا ہے۔