جئے پور میں واقع ریاست راجستھان کی سب سے پرانی مسلم اسکول کو کورٹ کی جانب سے قرق کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔
یہ آرڈر خاتون اساتذہ کو تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے دیا گیا ہے۔ اس آرڈر کے مطابق اس اسکول کو قرق کرنے کے بعد جو بھی پیسے یہاں سے ملتا ہے اس سے خاتون اساتذہ کی بقیہ تنخواہ ادا کی جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہاں پر کئی ایسے اساتذہ ہے جنہوں نے اس اسکول پر کیس دائر کر رکھا ہے اور ان سب کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔
اگر اسکول قرق کیا جاتا ہے تو یہاں پر ایک بڑا سوال ہی پیدا ہوتا ہے کہ اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء کے تعلیمی نقصان کی بھرپائی کون کرے گا؟
حالانکہ جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم گزشتہ دو روز سے اسکول کے ذمہ داران سے ملنے کی کوشش کررہی ہے لیکن اسکول کہ ذمہ دار ایک دوسرے پر اپنی بار ڈالتے ہوئے نظر آئے اور آخر میں اسکول کے سیکریٹری نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے صاف طور پر انکار کردیا۔
یہاں تک کہ انہوں نے اسکول کے اندر کا ویڈیو تک بنانے سے انکار کردیا۔