ETV Bharat / state

جے پور: دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ - جے پور

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں موتی ڈونگری روڈ علاقے میں رات دیر گئے دو گروپز میں جھڑپ ہونے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔

Jaipur: Tensions rise after clashes between two groups
جے پور: دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 12:18 AM IST

جے پور میں موتی ڈونگری روڈ علاقے کے نیلا ہاؤس کے سامنے کے گلی میں دو گروپز میں ہوئی جھڑپ کے بعد ایک دوسرے پر پھتراؤ بھی کیا گیا جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔

جے پور: دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ

دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پھتراؤ کے نتیجہ میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ پھتراؤں کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کا جے پور کے سوائی مانسنگھ ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

Jaipur: Tensions rise after clashes between two groups
جے پور: دو گروپوں میں جھڑپ کے بعد حالات کشیدہ

جھڑپ کے بعد پورے علاقہ کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی علاقہ کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ آدرس نگر اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی رفیق خان نے بھی موقع پر پہنچے کر حالات کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔

رکن اسمبلی رفیق خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں دو گروپز کے درمیان جھگڑے کے بعد جھڑپ میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے حالات پر کنٹرول کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال صوررتحال قابو میں ہے اور پولیس کی جانب سے پورے معاملہ کی جانچ کا کام بھی شروع ہوچکا ہے۔ رکن اسمبلی نے بتایا کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.