جے پور: احتجاجی مظاہرہ میں ہندو مسلم تنظیموں کے عہدیداران سمیت دیگر لوگ کثیر تعداد میں پہنچے۔ یہاں پرگجرات حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور بلقس بانو کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور گجرات حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے والوں نے اپنے اپنے ہاتھوں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔ Protest Against Remission in Bilkis Bano Case
جے پور کے البرٹ ہال کے باہر احتجاجی مظاہرے کے مدنظر سکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے تھے۔ وہیں اس احتجاجی مظاہرے میں شامل مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے موقع پر اس مرتبہ پورے ملک میں آزادی کا امرت مہوتسو عقیدت و احترام کے ساتھ ساتھ منایا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر بڑے بڑے بیان بھی سبھی پارٹیوں کے عہدے داران کی جانب سے دئے جا رہے تھے،
لیکن جس طرح سے بلقس بانو معاملے کو لے کر فیصلہ سنایا گیا اور اس پورے معاملے میں جو جو مجرم تھے ان کو بری کر دیا گیا یہ ہم لوگوں کو ناقابل برداشت ہے، اس لئے ہم اس پورے معاملے کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Floods بی جے پی رہنما ستیش پونیا نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا
ان عہدیداران کا کہنا تھا کہ ستمبر کی ماہ میں دارالحکومت جے پور میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، وہی ان لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے گجرات حکومت ایک خاص مذہب کے لوگوں کو ٹارگٹ کر رہی ہے وہ سبھی لوگوں کی نظر میں ہے،